Live Updates

ہم نے جوہری اثاثے شب برات پر پٹاخے پھوڑنے کیلئے نہیں بنائے، مصطفی کمال

جمعہ 2 مئی 2025 20:02

ہم نے جوہری اثاثے شب برات پر پٹاخے پھوڑنے کیلئے نہیں بنائے، مصطفی کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پوری دنیا مل کر غزہ کے بچوں کو سر نگوں نہیں کر سکی، بھارت پاکستان کو جھکانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، ہم نے جوہری اثاثے شب برات پر پٹاخے پھوڑنے کیلئے نہیں بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ کراچی میں ’’را‘‘ کو بھگت چکے، کراچی میں 23 سال چلنے والے ’’را‘‘کے محاذ کا خاتمہ بھی ہمارے ذریعے ہوا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات