بیشتراضلاع میں موسم جزوی طورپرابر آلود جبکہ بعض اضلاع میں آندھی کے ساتھ گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 2 مئی 2025 21:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود جبکہ بعض اضلاع میں آندھی کے ساتھ گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جنوبی حصوں اور نشیبی علاقوں میں موسم زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

تاہم دوپہر کے دوران چاغی، خضدار، شیرانی، موسی خیل، زیارت، مسلم باغ، دریجی اور لسبیلہ کے علاقوں سمیت اس کے گرد و نواح کے کچھ علاقوں میں دھول مٹی اور آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش دالبندین اور نوکنڈی میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ریکارڈ کیا گیا۔