Live Updates

پہلگام حملہ بھارت کی ناکام سکیورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے، ماہرانسداددہشت گردی

جمعہ 2 مئی 2025 21:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) انسداددہشت گردی کے ماہراجے ساہنی نے پہلگام واقعہ کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ حملہ بھارت کی ناکام سیکورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے، جبکہ مو دی سرکار سیاسی فائدے کے لئے اب اس معاملے پر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہی ہے ۔ لاشوں کی سیاست کرنا اس سرکار کا وطیرہ ہے ۔

بھارت فالس فلیگ آپریشن اور انٹیلی جنس ناکامی پرشدیدتنقیدکی زدمیں ہے۔ انسداددہشت گردی کے ماہراجے ساہنی نے پہلگام واقعہ کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پہلگام حملہ بھارت کی ناکام سیکورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ اب مودی سرکار اپنے سیاسی فائدے کیلئے جھوٹاپروپیگنڈا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ اور پلوامہ سے متعلق بھی مودی سرکار کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ۔

بھارت کی پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائکس کے کامیاب ہونے کا ایک بھی ثبوت نہیں ہے ۔ حقیقت میں پاکستان نے نہ صرف بھارت کاجہازگرایابلکہ پائلٹ بھی گرفتار کیا ۔ مودی ہرحادثے کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرتے ہوئے لاشوں کی سیاست کرتا ہے۔ پہلگام حملہ مودی سرکارکی ناقص سیاسی پالیسیوں کانتیجہ ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی فوج کی ناکامی ہے ۔ بھارت نے ہمیشہ ثبوت فراہم کرنے کی بجائے الزام تراشی کی سیاست کی بھارت کا اپنی ناکامیوں کا اعتراف پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات