ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کا مختلف مارکیٹوں کا معائنہ

گوشت و پولٹری، سبزیاں اور دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا،مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالے دکانداروں پر جرمانے عائد

جمعہ 2 مئی 2025 19:40

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)سوات کے علاقے سالنڈہ منگلور میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ نے گوشت و پولٹری، سبزیاں اور دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیااور مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اس بات کی سخت ہدایات دی کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور نرخنامے کو دکانوں کے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی تاکید کی۔یہ اقدام سوات میں صارفین کے حقوق کے تحفظ اور مہنگائی کے خلاف کارروائی کے طور پر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :