صوابی ،اے این پی کا 10مئی سے ضلع بھر میں مائنز اینڈ منرل بل 2025کے خلاف آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

جمعہ 2 مئی 2025 19:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی نے دس مئی سے ضلع بھر میں مائنز اینڈ منرل بل 2025 کے خلاف آگاہی مہم چلانے کا آغاز کرنے جبکہ چودہ مئی کو حقانی لائبریری ہال صوابی میں تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کا مشترکہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا اس فیصلے کا اعلان ضلعی صدر آصف الرحمن اور سیکرٹری جنرل حاجی نوابزادہ اور سینیئر نائب صدر توصیف اعجاز نے مشترکہ پریس کانفرنس ، ضلعی کابینہ تمام تحصیلوں کے صدور اور سیکرٹریز اور صاحب رائے مشران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس سیضلعی نائب صدر غلام حسن خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سعید خان ،مرکزی کونسل کے ممبر سلیم خان ایڈووکیٹ، تحصیل رزڑ چیئرمین ومرکزی کونسل کے ممبر ملک غلام حقانی ،صوبائی جائنٹ سیکرٹری ایاز شعیب خان، ملگری وکیلان کے صدر رشید خان ایڈووکیٹ ،ملگری استاذان کے سابق صوبائی صدر ملک گوہر زمان خان، سوشل میڈیا سیکرٹری عیدی امین خان، کلچرل سیکرٹری میر امان خان، جائنٹ سیکرٹری فیاض خان کے علاوہ پارٹی مشران اور عہدیداروں نے مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کے بارے میں تفصیل سے اظہار خیال کیا اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ 10 مئی کو عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کونسل کا اجلاس صبح 10 بجے توصیف اعجاز خان کے حجرہ یارحسین میں ہوگا ،14 مئی کو آل پارٹیز کانفرنس ہوگی جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ حکمران پی ٹی آئی کو بھی بھی دعوت دی جائے گی کیونکہ یہ صرف اے این پی کا نہیں بلکہ پورے پختونخوا کے عوام کا مسلہ ہے ،15 مئی کو لاھور تحصیل ،16 مئی کو صوابی تحصیل، 18 مئی کو تحصیل رزڑ اور 21 مئی کو تحصیل ٹوپی کے اجلاس ہونگے ، شرکا نے فیصلہ کیا کہ دس مئی سے ضلع صوابی کے بڑے بڑے گاں میں مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کے خلاف اگاہی پروگرام کا آغاز ہوگا ،اجلاس میں سلیم خان ایڈووکیٹ نے قرارداد پیش کی کہ گزشتہ رات پولیس چوکی جھنڈا پر جو حملہ ہوا تھا اس کے بارے میں ڈی پی او صوابی صاحب پریس کانفرنس کرکے صوابی کے عوام حقیقت سے آگاہ کریں یہ قرارداد تمام ہائوس نے پاس کی۔