
کارانداز اور وِزپرو نیریٹیل ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے اور چھوٹے تاجروں کے لیے فنانسنگ تک رسائی میں اضافے کے لیے شراکت قائم کر لی
جمعہ 2 مئی 2025 19:55
(جاری ہے)
اس طرح، اس شراکت کا مقصد نقدی پر انحصار کم کرنا اور چھوٹے تاجروں کے لیی-جن میں سے زیادہ تر بینکاری کے نظام سے باہر ہیں اور غیر رسمی معیشت میں کام کرتے ہیں،رسمی مالی خدمات تک رسائی ممکن بنانا ہے۔
ڈیجیٹل مالی شناخت بنانے اور ادائیگی و قرضہ جات کی خدمات کو یکجا کر کے، یہ اقدام پاکستان کی ریٹیل ویلیو چین میں زیادہ لچک، شفافیت، اور ترقی کو فروغ دینے کا ہدف رکھتا ہے۔اس شراکت کے حوالے کارانداز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، وقاص الحسن نے کہا:’’یہ اقدام پاکستان کے وسیع غیر رسمی ریٹیل سیکٹر کو رسمی بنانے کی جانب ایک جرأت مندانہ قدم ہے، جو چھوٹے ریٹیلرز کو اپنی ڈیجیٹل مالی شناخت بنانے کے قابل بناتا ہے۔ اس عمل کے ذریعے ہم نہ صرف ان کاروباری اداروں کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھول رہے ہیں بلکہ مجموعی اقتصادی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقہ اپنانے سے یہ منصوبہ مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کو مؤثر اور قابل توسیع خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا اور شمولیتی مالیات میں پورے ماحولیاتی نظام کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا۔‘‘وِزپرو نے M2D ادائیگیوں میں 5.0 ارب روپے سے زائد کی ڈیجیٹائزیشن کی ہے، لاہور میں 13,000 سے زائد تاجروں کو شامل کیا ہے، ایک مؤثر بلا شاخ بینکاری کے ایجنٹس کا ایکو سسٹم تیار کیا ہے اور لاہور میں ایک مضبوط ڈسٹری بیوٹر نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایزی پیسہ اور جاز کیش سمیت معروف مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور حال ہی میں کریڈٹ بک (CreditBook)کے ساتھ فنانسنگ کے قابل شراکت داری حاصل کی ہے۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی سمیت اہم ایف ایم سی جیز (FMCGs)اپنے تجارتی / سیلز آپریشنز کو تبدیل کرنے کے لیے وِزپرو کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔کارانداز کی مدد سے، وِزپرو کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ویزلنک (Vizlink)کو اب پورے پنجاب کے دوسرے درجے کے شہروں اور کراچی میں اضافی 16,000 ایف ایم سی جی ریٹیلرزتک پہنچایا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم خدمات کا ایک ایسا سیٹ پیش کرتا ہے جوریٹیلرزکو ڈیجیٹل ذرائع سے آرڈر دینے، ڈسٹری بیوٹرز کو ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی کرنے، اور انوینٹری کو فنانس کرنے کے لیے قلیل مدتی کریڈٹ تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے اور یہ سب ایک ہی ایکو نظام میں شامل ہے۔منصوبے کے ایک اہم جزو میں راست کیو آر(Raast QR) کو فعال کرنا بھی شامل ہے، جس سے ریٹیلرزکو گاہکوں سے فوری ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قبول کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے کیش لائٹ معیشت(cash-lite economy)کی طرف منتقلی میں تیزی آئے گی، غیر رسمی نقد ہینڈلنگ سے وابستہ رکاوٹوں کو کم کیا جاسکے گا، اور آخری میل (mile)میں مالیاتی شمولیت کو مضبوط ترکیا جاسکے گا۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وِزپرو کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، اکبر ایوب خان نے کہا:’’ہم نے FMCG Middle-Mile (ریٹیلر ٹو ڈسٹری بیوٹر) کے لیے کیش مینجمنٹ کے مسئلے کو حل کرکے اپنے سفر کا آغاز کیا اور ڈیجیٹل ادائیگیوں، مرچنٹ فنانس اور ایک مضبوط مواصلاتی پلیٹ فارم سے نمٹنے کے لیے ایک مکمل سپلائی چین تیار کی ہے۔ یہ پورا اقدام نہ صرف ایف ایم سی جی خوردہ ماحولیاتی نظام میں انقلاب لائے گا بلکہ ملک کی ڈیجیٹائزیشن میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ کارانداز کے ساتھ ہماری شراکت تبدیلی لانے والی رہی ہے اور اسٹیک ہولڈرز کو ڈیجیٹائزیشن کو ایک مثبت اور ترقی پسند تبدیلی کے طور پر دیکھنے کی ترغیب دے گی۔ اس سے نہ صرف ڈیجیٹل ٹولز کو اپنانے کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔‘‘ کارانداز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر، شرجیل مرتضیٰ نے کہا:’’اس شراکت کے ذریعے ہم مرچنٹ سے ڈسٹری بیوٹر کوادائیگیوں کی ڈیجیٹائزیشن کے کامیاب پائلٹ کو اب پہلے اور دوسرے درجے کیشہروں میں توسیع دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہم پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی فِن ٹیک جدت کے پائلٹ پروجیکٹ اور اُس کے مظاہرے کے لیے بھی پُر جوش ہیں، جو براہِ راست چھوٹے تاجروں کے لیے ورکنگ کیپیٹل فنانسنگ کے خُلا کو پورا کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ آرڈر مینجمنٹ، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ورکنگ کیپیٹل فنانسنگ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لا کر یہ اقدام نچلی سطح پر کاروباری طریقہ کار کو تبدیل کر رہا ہے۔ بات صرف ڈیجیٹل ہونے کی نہیں، بلکہ ان سادہ مگر ضروری ٹولز کو دستیاب بنانے کی ہے جو چھوٹے تاجروں کو ترقی کرنے اور پھلنے پھولنے میں مدد دیتے ہیں۔‘‘غیر رسمی ایف ایم سی جی ریٹیل معیشت میں پائے جانے والے دیرینہ چیلنجوں کا حل پیش کرتے ہوئے، کارنداز اور وِز پرو کی شراکت محض ٹیکنالوجی کے اپنانے سے کہیں آگے کی بات ہے۔ یہ ایک ایسا ماڈل پیش کرتی ہے جو مقامی ضروریات کے مطابق تیار کردہ قابل توسیع فِن ٹیک جدت کا خاکہ ہے ظ جس کا مقصد صلاحیت میں اضافہ کرنا، معاشی سرگرمی کو رسمی بنانا، اور پاکستان میں ایف ایم سی جی ریٹیل کے طریقہ کار میں ایک وسیع تر تبدیلی کو ممکن بنانا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
-
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ہراسمنٹ کیس میں گریڈ 20 کے افسر معظم سپرا کو بری کر دیا
-
عمر ایوب نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کی ہدایت
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
-
حکومت نے مہنگائی پر قابو پا کر معیشت کو استحکام دیا، آئندہ مالی سال میں حکومت کا ہدف ایکسپورٹ لیڈ گروتھ اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے ، بلال اظہر کیانی
-
اسلام آباد پولیس نے سردار فہیم کے ہائی پروفائل قتل سمیت اندھے قتل کے کئی کیسز کا کامیابی سے سراغ لگایا ہے، لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، طلال چوہدری
-
فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکر کلب کے بائیکرز کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان کو حل کرے، مشعال ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.