پشاور ہائیکورٹ کا عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکم

جمعہ 2 مئی 2025 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) پشاور ہائیکورٹ نے عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکم دے دیا۔پشاورہائی کورٹ میں دوران سماعت عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پانچوں افراد کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس پر ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں پیر تک وقت دیں، بازیابی کی کوشش بھی کریں گے، لاپتہ افراد ہمارے پاس نہیں، ہوتے تو پیش کردیتے۔اس پر جسٹس اعجاز نے کہا کہ ہم اس کیس کے لیے فل کورٹ بنائیں گے، دوران سماعت جسٹس ارشد علی نے کہا کہ آپ نے ایف آئی آر درج نہیں کی، حالانکہ درج کرسکتے تھے۔ بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔