فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اہلسنت وجماعت کا مشترکہ ملین مارچ نکالا جائیگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک

فلسطین ملین مارچ 4مئی بروز اتوار نورانی چورنگی (نمائش) تا تبت سینٹر عوام بھرپور شرکت کریں ،شاداب رضا نقشبندی

جمعہ 2 مئی 2025 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اہلسنت وجماعت کا مشترکہ ملین مارچ نکالا جائیگا،فلسطین ملین مارچ میں شرکت کے لئے تاجربرادری ،وکلاء برادری ،اساتذہ ،ڈاکٹرز ،انجینئرہر شعبہ ہائیزندگی سے تعلق رکھنے والے بھرپور شرکت کرینگے ،اسرائیل کے فلسطین وغزہ میں ظلم وجبر اور بربریت کے خلاف خاموش نہیں رہینگے مظلوموں سیاظہار یکجہتی کرتے ہیں ،مظلوم فلسطین کے عوام نہتے ہوکر بھی یہودہنود کے خلاف اپنے حق کیلئے جہاد کررہے ہیں ،قطر ،مصر ،ترکیہ ،عرب امارات فلسطین کے قریب ترین ممالک ہیں انہیں چاہیے جہاد کا اعلان کرکے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ سینہ سپر ہوجائیں ،مسلم حکمرانوں کے ضمیر وں کو جگانے کیلئے پوری دنیا میں اُمت مسلمہ ملین مارچ کرکے ان کے ضمیروں کو جھنجھوڑ رہے ہیں ،اُمت مسلمہ بیدار ہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا درد پوری طرح محسوس کررہے ہیں ،مظلوم فلسطین وغزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 4مئی بروز اتوار کو نورانی چورنگی (نمائش) تا تبت سینٹر عوام اپنی شرکت کو جہاد سمجھ کر یقینی بنائیں ،مظلوموں کی دادریاور ان کے اوپر کئے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا بھی جہاد ہے ،فلسطین ملین مارچ میں جید علماء کرام ومشائخ اور تنظیمات اہلسنت کے قائدیں بھرپور شرکت کرینگے،پاکستان کے علمائکرام نے جہاد کا فتویٰ دے دیا ہے مسلم ممالک پر جہاد فرض ہوچکا ہے فلسطین کے قریبی مسلم ممالک جہاد کا اعلان کرکے مظلوم فلسطینیوں اور بیت المقدس کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت انسانیت کے دشمن ہیں جو فلسطین ومقبوضہ کشمیر میں مظلوموں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے ہوئے ہیں ،اسرائیل ناجائز ریاست ہے اگر اس کے خلاف سلامتی کونسل کی ایک بھی قرارداد پر عمل ہوجائے تو ناجائز ریاست کا وجود ختم ہوجائے گا،عالمی انصاف کے ادارے جب بے بس اور خاموش تماشائی بن جائیں تو ظالم کے حوصلے بلند ہوجاتے ہیں ،ظالموں کو نکیل ڈالنے مظلوموں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے واحد راستہ جہاد ہے جس سے مظلوم کو انصاف اور ظالم کا خاتمہ ہوجائیگا ۔