
وفاقی وزیر احسن اقبال کا ابوظہبی کے محکمہ برائے حکومتی استعداد کار کا دورہ، تجربات سے استفادہ کرنے پر تبادلہ خیال
جمعہ 2 مئی 2025 22:40
(جاری ہے)
پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں حمایت کا اظہار کیا گیا اور وزیرِ منصوبہ بندی نے اس مقصد کے لیے سنجیدہ اقدامات کا اعادہ کیا۔
متحدہ عرب امارات کے عالمی تجربات سے سیکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ پاکستان کو جدید دنیا کے ہم پلہ بنایا جا سکے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے پبلک سیکٹر میں ٹیکنالوجی پریکٹسز کے اشتراک پر اتفاق کیا۔ پروفیسر احسن اقبال نے ڈیجیٹلایزیشن کے نئے رجحانات اور حکومتی اداروں میں جدت کے فروغ میں متحدہ عرب امارات کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور “TAMM” جیسے اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو سراہا، جنہوں نے حکومت اور شہریوں کے درمیان رابطے کو آسان، مؤثر اور شفاف بنایا۔ انہوں نے پاکستان کے فلیگ شپ پروگرام اُڑان پاکستان کا حوالہ دیا، جو 2047 تک پاکستان کو مختلف سیکٹرز کو جدید دنیا سے ہم آہنگ کرتے ہوئے عالمی مسابقت میں ممتاز مقام دلانے اور علم پر مبنی معیشت کے قیام کا بنیادی روڈمیپ فراہم کرتا ہے۔ اس دوران انہوں نے ای گورننس، مستند ڈیٹا پر مبنی فیصلہ و پالیسی سازی اور خدمت عامہ کے ماڈلز کی اہمیت اور پاکستان میں ان کو اپنانے کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ احسن اقبال نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان حکومتی شعبے میں جامع اصلاحات، ڈیجیٹل طرز حکمرانی اور سمارٹ ٹیکنالوجیز اپنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے DGE کے ساتھ تعاون اور اشتراک عمل میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے سول سروس کے شعبے کی استعداد کار میں اضافہ، پالیسی سازی کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹولز، عوامی لین دین میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ڈھانچے کو فروغ دینے کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان علم و تجربے کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے اور نئی ٹیکنالوجیز کو حکومتی نظام میں متعارف کرانے کے لیے پائلٹ منصوبوں پر مشترکہ تعاون کے امکانات کا رسمی جائزہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔ پروفیسر احسن اقبال نے متحدہ عرب امارات کے ماہرین کو پاکستان کے منصوبہ بندی کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ اشتراک کی دعوت دی تاکہ ایسے مشترکہ منصوبے تشکیل دیے جا سکیں جو پائیدار ترقیاتی اہداف ،عوامی شعبے میں جدت اور اُڑان پاکستان کے اہداف سے ہم آہنگ ہوں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.