موثر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ منصوبہ بندی ایک روشن مستقبل کا خاکہ ہے جو ہماری خوشحالی، استحکام اور دیرپا ترقی کی طرف رہنمائی کرتی ہے،گورنر بلوچستان

جمعہ 2 مئی 2025 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ بلوچستان کی پائیدار تعمیر و ترقی کے تناظر میں ہم اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے، معیار زندگی کو بہتر بنانے اور عام آدمی کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے جامع پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی طاقت بروئے کار لا سکتے ہیں، سٹریٹجک وژن کے ذریعے درپیش چیلنجوں پر قابو پایا جاسکتا اور جدیدیت کی نئی منازل طے کر سکتی. ہیں۔

گورنر مندوخیل نے کہا کہ میرا طویل تجربہ ہے کہ قلیل مدتی پلاننگ فوری ضروریات کو پورا کرتی ہے، وسط مدتی پلاننگ رفتار کو بڑھاتی ہے جبکہ طویل مدتی پلاننگ ہمارے مستقبل کو محفوظ بناتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سینٹر منظور کاکڑ، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ خان بازئی اور سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالجبار سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موثر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ منصوبہ بندی ایک روشن مستقبل کا خاکہ ہے جو ہماری خوشحالی، استحکام اور دیرپا ترقی کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی سطح پر تشکیل دینے والی پالیسیوں اور منصوبوں تمام منصوبوں کا محور و مرکز مفاد خلق ہونا چاہیی. خطے میں رونما ہونے والی معاشی و سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں تمام معاشی و تجارتی سرگرمیوں میں عوام کی شرکت و شمولیت کو یقینی بنانا ہوگا۔