Live Updates

پہلگام واقعے کے بعد اب تک75کشمیریوں پر کالا قانون”پی ایس اے“لاگو

ہفتہ 3 مئی 2025 12:19

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے پہلگام واقعے کے بعد اب تک کم از کم 75 کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) لاگو کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز اہلکاروں نے 22اپریل کو پیش آنے والے پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ علاقے میں مسلسل محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کے دوران اب تک 25سو سے زائد افراد کو گرفتار جبکہ تقریباً تین درجن گھروں کو مسمار کیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے 75 پر پی ایس اے لاگو کیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت بغیر مقدمہ چلائے کسی کو کم از کم دو برس تک قید میں رکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی فورسز کی طرف سے بانڈی پورہ، کپواڑہ، بارہمولہ، گاندربل، بڈگام، شوپیاں، کولگام، اسلام آباد، پلوامہ، کشتواڑ، ڈوڈہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںکا سلسلہ جاری ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات