Live Updates

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 10 میں سب سے بڑی غلطی کیا کی قومی کرکٹر نے بتادیا

ہفتہ 3 مئی 2025 12:58

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 10 میں سب سے بڑی غلطی کیا کی قومی کرکٹر نے بتادیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)قومی کرکٹر خرم منظور نے پاکستان سپر لیگ 10 میں پشاور زلمی کی خراب کارکردگی اور ان سے ہونے والی غلطیوں پر اظہار خیال کیا ہے۔نجی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر خرم منظور نے کہا کہ پشاور زلمی کی فرنچائز کو اس بات کا اعتراف کرنا پڑے گا کہ وہ لوگ ڈرافٹ میں بڑی غلطیاں کررہے ہیں اور درست پلیئرز کو پک نہیں کررہے۔

(جاری ہے)

خرم نے کہا کہ پشاور کا کمبینیشن ہی سمجھ نہیں آرہا، ہم کئی سالوں سے اسی بات پر بحث کررہے ہیں، ایک دن غلطی ہوتی ہے دو دن غلطی ہوتی ہے جو بار بار ہو اسکو عادت کہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پشاور کی ٹیم میں کچھ فارن پلیئرز ایسے ہیں جو بلاوجہ موجود ہیں، وہ 100 لیگ بھی کھیل رہے ہیں مگر ان کی پرفارمنس کہیں نہیں دکھتی۔خرم منظور نے کہا کہ ہم کرکٹ فالو کرتے ہیں میچوں کے اعداد و شمار لے کر بیٹھتے ہیں، مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا کہ ایک فارن پلیئر پشاور زلمی کی گڈ بک میں اس حد تک ہے کہ اس کی وجہ سے ٹیم تباہ ہورہی ہے مگر اسے پھر بھی پک کیا جارہا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات