Live Updates

عالمی سطح پر آرگینک زراعت کا مجموعی رقبہ 99 ملین ہیکٹر تک پہنچ چکا ‘ نجم مزاری

ہفتہ 3 مئی 2025 13:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)آرگینک خوراک اورمصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر آرگینک زراعت کا مجموعی رقبہ 99 ملین ہیکٹر تک پہنچ چکا ہے اور اس میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،2024میں آرگینک خوراک کی عالمی مارکیٹ کا حجم تقریباً230.1 ارب ڈالرتھا اور 2033 تک اس کا متوقع حجم593.98 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے ،پاکستان میں آرگینک خوراک کی مارکیٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کا حجم محدود ہے تاہم صحت کے بارے میں بڑھتی ہوئی آگاہی اور قدرتی مصنوعات کی طرف رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان آرگینک خوراک کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی برآمدات سے بھی قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے مختلف یونیورسٹیوں میں ریسرچ سے وابستہ طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

نجم مزاری نے کہا کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات دنیا میں تیزی سے فروغ پا رہے ہیںاور اس کی متوقع سالانہ ترقی کی شرح 11.18فیصد ہے ،آسٹریلیا، ارجنٹائن، چین ،امریکہ میں آرگینک خوراک کے حوالے سے سب سے زیادہ زرعی رقبے کا استعمال کیا جارہا ہے ،ہمارے ہمسایہ ممالک بھی دنیا میں بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے برآمدات کے تناظر میں پیشرفت کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ جس طرح آئی ٹی کی دنیا میں میں تاخیر سے قدم رکھنے کی وجہ سے پاکستان آج بہت پیچھے ہے ہمیں اس شعبے میں اپنے رویے کو تبدیل کرنا ہوگا ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کے فروغ کے لئے سرکاری معاونت کی کمی اور مارکیٹ کی محدودیت جیسے درپیش مسائل کوحل کرے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات