Live Updates

نریندرمودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہار گیا‘ خواجہ آصف

ابھی نہیں کہہ سکتے کہ کشیدگی ختم ہوچکی ہے،امریکی نائب صدر نے بھارت کو فیس سیونگ کا آپشن دیا ہے‘انٹرویو

ہفتہ 3 مئی 2025 13:51

نریندرمودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہار گیا‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندرمودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہارگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی نہیں کہہ سکتے کہ کشیدگی ختم ہوچکی ہے،امریکی نائب صدر نے بھارت کو فیس سیونگ کا آپشن دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے دشمن سے پالا پڑا ہے جوجان بوجھ کر ملبہ ہم پرڈالتا ہے، بھارت کی جانب سے کسی محدود ردعمل کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو گھر پہنچا کر آئیں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہارگیا، بھارت کے اندر سے بھی لوگ نریندر مودی کی بات پریقین کرنے کو تیار نہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نریندرمودی زبانی کلامی الزام لگانے کے بجائے شواہد دے، مودی کو عالمی سطح اور بھارت کے اندر بھی شکست ہوئی، موجودہ حالات میں غیریقینی کی صورتحال برقرارہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات