لاہور،انویسٹی گیشن ونگ کے 11سب انسپکٹر کوانسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی

ہفتہ 3 مئی 2025 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات 11 سب انسپکٹر کو انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ۔ ترجمان پولیس کے مطابق انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران کو پرموشنل رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نویداورایس پی سی آر ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی نے افسران کو رینک لگائے ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے افسران میں لیڈی انسپکٹر سعدیہ محبوب، لیڈی انسپکٹر سونیا لیاقت،لیڈی انسپکٹر انعم رحمت اور لیڈی انسپکٹر سونیا ناہید ، انسپکٹر صداقت علی،انسپکٹر تصدق حسین،انسپکٹر حسنین سلیم اورانسپکٹر ریحان انجم سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکبادیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی بھلائی کےلئے مزید دلجمعی اور محنت سے کام کرتے رہیں ، انہوں نے کہاکہ بروقت ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے جس سے کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :