Live Updates

سائبر محاذ پر موثر جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور میڈیا کو بھارتی طیارے کی طرح گرا دیا، سینیٹر فیصل واوڈا

پہلے مرحلے میں بھارتی ویب سائٹس اور یو آر ایلز جب کہ دوسرے مرحلے میں بھارت کے ٹاپ ٹی وی چینلز کو بند کر دیا گیا ہے،بھارت کے مزید ویڈیوز اور چینلز بھی مستقبل میں نشانے پر ہوں گے، سینیٹر کاایکس پر ٹوئیٹ

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 3 مئی 2025 15:50

سائبر محاذ پر موثر جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور میڈیا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مئی 2025)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور میڈیا کو بھارتی طیارے کی طرح گرا دیا، پاکستان نے سائبر محاذ پر بھارت کو موثر جواب دیتے ہوئے پہلے مرحلے میں بھارتی ویب سائٹس اور یو آر ایلز جب کہ دوسرے مرحلے میں بھارت کے ٹاپ ٹی وی چینلز کو بند کر دیا گیا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر شیئر کردہ پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز ملک میں نہ ہونے کے باوجود ایسا کیا۔

بھارت کے مزید ویڈیوز اور چینلز بھی مستقبل میں نشانے پر ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہر سطح پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور سود سمیت اپنی وصولی کی ہے۔ پاکستان نے بھارت کو ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا۔

(جاری ہے)

مزید بھارتی چینلز بھی بلاک کریں گے۔ پاکستان سود سمیت وصولی کرے گا۔سینیٹر واوڈا نے اپنے پیغام کے اختتام پر پاکستان ہمیشہ زندہ بادکا نعرہ بھی لگایا۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے وہ کر دکھایا جو پورے پاکستان میں کبھی بھی کوئی نہیں کر سکاتھا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قابلیت یہ تھی کہ نہ عالمی معاہدہ نہ کوئی انٹرنیشنل پلیٹ فارم اس کے باوجود آرمی چیف نے وہ کر دکھایا جو کوئی نہیں کر سکتاتھا۔ان کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی تمام چینلز، اینکرز، رپورٹرز اور دیگر نے جو پاکستان کی ذمہ داری سے خدمت کی تھی اس موقع پر آرمی چیف کو احساس تھا کہ تمام چینلزجو خواہش ظاہر کر رہے تھے اس کا بھرپور جواب دیاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کا ہر موقع پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور ہر محاذ پر سود سمیت وصول کرے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے یوٹیوب پر کئی پاکستانی چینلز پر پابندی لگا دی تھی۔بھارت کی جانب سے 16پاکستانی یو ٹیوب چینلز پر پابندی لگا ئی گئی تھی۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی حکومت حواس باختہ ہوگئی تھی۔بتایاگیاتھا کہ بھارتی وزارت داخلہ نے ان چینلز پرپابندی لگانے کی ہدایات کی تھیں۔

بھارتی حکومت سچ دکھانے پربوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی تھی ۔قبل ازیں بھی بھارت کی جانب پہلگام واقعہ کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا تھا سوشل پرپاکستانی نیوزچینلزپر پابندی لگانے کے بعد اب پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بھی بلاک کر دئیے تھے۔بھارتی میڈیا کاکہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد معروف پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کئے گئے تھے۔بھارت کی جانب سے مواد کی نگرانی سے متعلق قانونی درخواست کے تحت، انسٹاگرام نے کئی معروف پاکستانی اداکاروں اور انفلوئنسرز کے اکاونٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی محدود کردی تھی۔ 
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات