امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے لیے جدید میزائلوں سمیت اہم ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ، پینٹاگان

ہفتہ 3 مئی 2025 16:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے لیے جدید میزائلوں سمیت اہم ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق اسلحہ ڈیل میں ایک ہزار فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل اور 50 اے آئی ایم -120 سی – 8 ایمرام بھی شامل ہیں۔اس اسلحہ کی فراہمی کی بنیادی ذمہ داری اور ٹھیکہ ایروزینا میں قائم آر ٹی ایکس کارپوریشن کو دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ متوقع طور پر اپنے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر رواں ماہ سعودی عرب جائیں گے اور اس کے بعد قطر و متحدہ عرب امارات میں بھی جائیں گے۔