Live Updates

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پربھارت کونوٹس دینے کا فیصلہ

ہفتہ 3 مئی 2025 17:06

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پربھارت کونوٹس دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پربھارت کونوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت اقدام کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کرلی، وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ہنگامی بنیادوں پر ابتدائی ہوم ورک کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں نئی دہلی کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ ہوگیا، معاہدے کی معطلی پر عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے کبھی بھی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی جبکہ پاکستان سندھ طاس معاہدے پر قانونی سبقت رکھتا ہے، حکومت پاکستان اور کابینہ کی منظوری کے بعد جلد ہی عملی اقدامات شروع کر دیے جائیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات