Live Updates

بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائکس کا ثبوت طلب کرلیا

آج تک بالاکوٹ سرجیکل سٹرائکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پاکستان میں کہاں حملے ہوئی چرن سنگھ

ہفتہ 3 مئی 2025 17:06

بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائکس کا ثبوت طلب ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)کانگرس رہنما مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلی چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائکس کا ثبوت بھی طلب کر لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج تک بالاکوٹ سرجیکل سٹرائکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پاکستان میں کہاں حملے ہوئی کہاں لوگ مارے گئی کیا اگر ہمارے ملک میں بم گرے تو ہمیں پتہ نہیں چلے گا۔

(جاری ہے)

سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ 2019 میں کہیں کچھ نہیں ہوا،کہیں کوئی حملہ نہیں ہوا۔بی جے پی نے جوابی کارروائی کے طور پر کانگرس ورکنگ کمیٹی کو پاکستان ورکنگ کمیٹی قرار دے دیا، بی جے پی ترجمان سمبت پترا نے کہا کہ کانگرس دہشت گردوں اور پاکستانی فوج کو آکسیجن فراہم کر رہی ہے جب کہ بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کانگرس کو پاکستان پرست پارٹی قرار دے دیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات