Live Updates

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 3 مئی 2025 18:08

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی کی سربراہی میں ڈویژن گوجرانوالہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد میں ملاقات ہوئی۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق ،ایس پی پولیس صفدر عباس ،ممبر امن کمیٹی حاجی محمد یوسف کھوکھرو دیگر علما شیعہ کونسل نے تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی راہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان قاسم علی قاسمی نے ابتدائیہ پیش کیا۔صوبائی صدر علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے محرم الحرام کے حوالے سے تحفظات و مسائل پر مفصل گفتگو کی۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کی طرف سے قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے مسائل ومشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈویژن گوجرانوالہ کے 20 رکنی نمائندہ وفد نے کمشنر گوجرانوالہ کو مسائل اور تحفظات پر مشتمل یاداشت بھی پیش کی۔\378
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات