Live Updates

پاکستان کا پانی موڑنے پربھارتی پنجاب اورجموں وکشمیرزیرآب آ جائیں گے، سابق کانگریس وزیر

ہفتہ 3 مئی 2025 18:59

پاکستان کا پانی موڑنے پربھارتی پنجاب اورجموں وکشمیرزیرآب آ جائیں ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھو لتے ہوے کہا ہے کہ اگر پاکستان کا پانی موڑنے کی کوئی کوشش کی گئی، تو اس کے نتیجے میں بھارتی پنجاب اور جموں و کشمیر مکمل طور پر زیر آب آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کے لیے پانی ایک لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے جو زراعت اور پینے کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس آبی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کی صورتحال کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ وہ پہلگام حملے میں کسی بھی طرح ملوث نہیں ہے اور یہ مودی سرکار کی ایک سازش ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات