لاپتہ فرید آباد کو بازیاب کیا جائے، بی بی خالدہ

ہفتہ 3 مئی 2025 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) بی بی خالدہ نے کہا ہے کہ میرا بھائی فرید احمد کو کوئٹہ ایئر پورٹ سے لاپتہ کردیا گیا جوکہ تا حال لاپتہ ہے اگر کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کرکے سزا دی جائے بے گناہ ہے تو رہا کیا جائے۔ یہ بات ماما قدیر، حوران بلوچ ، لیاقت علی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ بی بی خالدہ نے کہا کہ میرا بھائی فرید احمد ٹرک ڈرائیورہے ساڑھے تین سال بعد دبئی سے کوئٹہ آئے اور فرید احمد نے دبئی سے کوئٹہ پہنچے پر بھائی کو وٹس ایپ میسج پر آنے کی اطلاع دی کہ میں کوئٹہ ایئر پورٹ پہنچ گیا ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا اقامہ 9 مارچ 2025ء تک موثر تھا اور وہ 16فروری کو واپسی کی ٹکٹ پر پاکستان پہنچا اسی دن ہی اداروں نے انہیں ایئر پورٹ سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔ سیکورٹی اداروں کے 29 اپریل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ نوشکی کے فدائی حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے میرے بھائی کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیںہے کیونکہ وہ ساڑھے تین سال سے دبئی میں محنت مزدوری کرکے کوئٹہ آیا تھا تمام ثبوت موجود ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فرید احمد کو منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر کوئی جرم کیا ہے تو قانون کے مطابق سزا دی جائے اگر بے گناہ ہے تو رہا کیا جائے۔