Live Updates

ؒوزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک مدبر، جرات مند اور عوام دوست رہنما کے طور پر ابھرے ہیں، ملک عیسیٰ خان ملازئی

ہفتہ 3 مئی 2025 20:20

۹ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک عیسی خان ملازئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک مدبر، جرات مند اور عوام دوست رہنما کے طور پر ابھرے ہیں، جنہوں نے صوبے کی ترقی، امن و امان اور فلاح و بہبود کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ ان کی قیادت میں بلوچستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جہاں گڈ گورننس، شفافیت اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کے خلاف سخت موقف اپنایا اور شدت پسندوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ حقوق ہتھیاروں سے نہیں، بلکہ بات چیت اور جمہوری عمل سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوئٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کو کوئٹہ مدعو کیا اور ان کے لیے تعلیمی وظائف، اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرامز اور پنک اسکوٹی اسکیم جیسے منصوبوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے بلوچستان میں بھی سوئٹ ہوم کی طرز پر ادارہ قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ان کی حکومت نے مزدوروں کے بچوں کو اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے مواقع فراہم کیے، جو مساوات اور انصاف کی عملی مثال ہے۔ صحت کے شعبے میں مفت ادویات کی فراہمی اور اسپتالوں کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہون نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی نے جنوبی ایشیائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی فاتح سروی فاطمہ کو 5 لاکھ روپے انعام دیا اور ان کی مزید تربیت کے لیے ملائیشیا بھیجنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے ان کی تعلیمی اخراجات بھی حکومت کی جانب سے اٹھانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے بلوچستان میں قومی ترانہ اور پرچم کشائی کو لازمی قرار دیا، جو صوبے میں قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے فروغ کی علامت ہے۔ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کی عوامی خدمت، جرات مندانہ فیصلے اور اصلاحاتی اقدامات انہیں ایک مثالی رہنما بناتے ہیں۔ ان کی کاوشیں نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے امید کی کرن ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات