خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 3 مئی 2025 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند ایک مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور ،مردان، چارسدہ، چترال،سوات،دیر،مالاکنڈ،بونیر،کوہستان،مانسہرہ،بٹگرام،تورغر،ایبٹ آباد، ہری پور،مہمند،باجوڑ،کوہاٹ،اورکزئی،خیبر،کرم،ڈی آئی خان،بنوں،لکی مروت،ٹانک،شمالی و جنوبی وزیرستان میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش اور چند ایک مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے ، گذشتہ روز ایبٹ آباد،چترال،باجوڑ،سوات،دیر،کوہستان اور مانسہرہ میں بارش ہوئی،،کاکول میں 21،باجوڑ میں 10،میر کھنی میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی ،پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 11 ، دیر میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔