Live Updates

ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ، یوسف رضا گیلانی کی مسلح افواج، سائنسدانوں ،انجینئرز کو دلی مبارکباد

ہفتہ 3 مئی 2025 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد دی ہے ۔ جاری بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قومی دفاع کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ قوم کے لیے قابلِ فخر لمحہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنائے گا،مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے میں مسلح افواج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہاک ہ قومی سلامتی کے میدان میں ابدالی ویپن سسٹم کی کامیابی تاریخی سنگِ میل ہے،کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اہم اضافہ ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات