جماعت اسلامی سندھ کے عہدیداران کی سی پی این ای کے انتخابات میں کاظم خان صدرودیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد

نومنتخب عہدیداران کو ملک میں آزادی صحافت ، پیکا ایکٹ جیسے اظہاررائے کی آزادی کے دشمن قوانین کے خاتمے کے لیئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا، کاشف سعید شیخ

ہفتہ 3 مئی 2025 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے سالانہ انتخابات میں روزنامہ دنیا کے کاظم خان صدر،روزنامہ عبرت کے قاضی اسدعابدنائب صدر اور روزنامہ پاک کے غلام نبی چانڈیوسیکرٹری جنرل اوردیگرنومنتخب تمام عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی امیرکاشف سعید شیخ نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران کو ملک میں آزادی صحافت ،نظریاتی سرحدوں کی حفاظت پیکا ایکٹ جیسے اظہاررائے کی آزادی کے دشمن قوانین کے خاتمے کے لیئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدراسداللہ بھٹو،جنرل سیکرٹری علامہ قاضی احمد نوارانی نے بھی سی پی این ای عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے منتخب جنرل سیکریٹری غلام نبی چانڈیو کو فون پرمبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار اورجماعت اسلامی کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔