Live Updates

قوم مطمئن، افواج چوکس، بھارت نے غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، نہال ہاشمی

گھر سے بھی آئی ایم ایف کو قرض نہ دینے کیلئے خط لکھا گیا، مودی بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستان کو قرض نہ دے،لیگی رہنما

ہفتہ 3 مئی 2025 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)مسلم لیگ (ن)کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت کا بس چلے تو وہ فضاں کو بھی زہر آلود کر دے، ہماری قوم مطمئن ہے اور افواج چوکس کھڑی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ بھارت نے کوئی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارت کا بس چلے تو فضاں کو بھی زہرآلود کر دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری قوم مطمئن ہے اور ہماری افواج چوکس کھڑی ہوئی ہیں، بھارت ایک واردات کرتا ہے اور فورا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔نہال ہاشمی نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور بانی پی ٹی آئی کا کیس عدالتوں میں زیرسماعت ہے، ہم سب کے اختلافات ہوں گے لیکن یہ وقت اختلافات ڈسکس کرنے کا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری اندرونی اور بیرونی قوتوں میں کافی ہم آہنگی ہے اور گھر سے بھی آئی ایم ایف کو قرض نہ دینے کیلئے خط لکھا گیا، آج مودی بھی آئی ایم ایف کو کہہ رہا ہے کہ پاکستان کو قرض نہ دے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات