شیخوپورہ میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ،موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق

ہفتہ 3 مئی 2025 23:10

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) شیخوپورہ میں پرانا نارنگ روڈ پر عمر کوٹ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی نعش ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی تحویل میں دیدی ،متوفی کی شناخت 45سالہ وارث کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے حادثہ کا سبب بننے والی کار اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔