حج ضوابط کی پابندی نہ کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کو ایک لاکھ تک جرمانہ

اتوار 4 مئی 2025 11:25

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے مملکت میں کام کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایسے شخص کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ نہ لے کرجائیں جن کے پاس مکہ پرمٹ نہ ہو،حج ضوابط کی پابندی نہ کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کو ایک لاکھ تک جرمانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے جرمانے اور سزا کے بارے میں بھی وضاحت کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایسے افراد جو مکہ پرمٹ کے بغیر کسی شخص کو مکہ مکرمہ لے جائیں گے ان پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔