Live Updates

یہ بات ان کے شایانِ شان نہیں،

ایشیاء کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق سنیل گواسکر کے بیان پر باسط علی اور کامران اکمل کا ردعمل

اتوار 4 مئی 2025 11:40

یہ بات ان کے شایانِ شان نہیں،
ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء) سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار باسط علی اور کامران اکمل نے ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے سنیل گواسکر کے بیان کو مایوس کن افسوسناک قرار دیا۔نجی ٹی وی پروگرام میںباسط علی نے کہا کہ میری نظر میں دو لیجنڈ کرکٹرز ہیں ایک جاوید میانداد اور دوسرے سنیل گواسکر۔کوئی اور شخص ایسا بیان دیتا تو میں جواب نہیں دیتا لیکن مجھے ان کی زبان سے ایسے الفاظ سن کر بہت افسوس ہوا، انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ اے سی سی کرے گی جس کے صدر محسن نقوی ہیں۔

باسط علی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اے سی سی نے کرنا ہے بی سی سی آئی نے نہیں، اس کے علاوہ سنیل گواسکر یہ بھی کہا کہ پاکستان سے شاہد آفریدی بھی ایسے بیان دیتا ہے تو میں نے کہا کہ آپ کا موازنہ شاہد آفریدی سے تھوڑی کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کامران اکمل نے کہا کہ سنیل گواسکر اتنے بڑے پلیئر ہیں، ان کی بات دنیا میں سنی بھی جاتی ہے لیکن اس طرح کا بیان ان کو نہیں دینا چاہیے یہ بات ان کے شایان شان نہیں۔

کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے سینئر کرکٹر کو ایسی بات کرنی چاہیے جس سے اختلافات دور ہوں نہ کہ اس میں مزید اضافہ ہوجائے۔یاد رہے کہ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے پاکستان کیخلاف زہر اگلتے ہوئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کو اس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات