Live Updates

پشاور زلمی کے ڈائریکٹرانضمام الحق کا بابر اعظم کو اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کا مشورہ

اتوار 4 مئی 2025 12:05

پشاور زلمی کے ڈائریکٹرانضمام الحق کا بابر اعظم کو اسٹرائیک ریٹ بہتر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے ڈائریکٹر انضمام الحق نے کپتان بابر اعظم کو اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کا مشورہ دے دیا۔پشاور زلمی کے ڈائریکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اگر بابر اعظم اسٹرائیک ریٹ بہتر کرے گا تو پاکستان ٹیم کو ہی فائدہ ہوگا، ٹی 20 تیز کرکٹ ہے آپ کو چانس لینا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے خود ہی ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انضمام الحق نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے شروع کے میچوں میں بہتر کھیلتے تو آج اس پوزیشن میں نہ ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم چاہتے تھے کہ مچل اوون اوپنر کھیلیں اور پاور ہٹنگ کریں، بابر نے ضرورت کے مطابق اپنی اننگز کھیلی۔سابق کپتان نے کہا کہ معاذ صداقت کا ڈیبیو تھا اس نے پریشر میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، وکٹ آسان نہیں تھی بولنگ بھی زبردست تھی، وہ اوپنر ہیں لیکن مڈل آرڈر میں جس طرح سے اس نے کھیلا وہ قابل دید تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات