شیخوپورہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

ڈاکوؤں نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کی تو مقابلہ شروع ہوا‘پولیس

اتوار 4 مئی 2025 12:40

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)شیخوپورہ میں حافظ آباد روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق جنڈیالہ شیرخان کے نزدیک 4 ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کی تو مقابلہ شروع ہوا۔پولیس کے مطابق ان ڈاکوؤں نے 3 مارچ کو ڈکیتی کے دوران نوجوان اسد علی کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :