مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا کریک ڈاون، متعدد کشمیری گرفتار

قابض بھارتی فوج نے کالے قانون کے تحت پرامن کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں کیں،مقامی میڈیا

اتوار 4 مئی 2025 13:25

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کریک ڈاون کرکے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں 12 سے زائد گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی۔قابض بھارتی فوج نے کالے قانون کے تحت پرامن کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا۔بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی اہم دستاویزات، موبائل فون اور دیگر آلات قبضے میں لیے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض فوج کے چھاپوں، لوٹ مار مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ وادی کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لے اور تنازع کشمیر حل کرائے۔