Live Updates

سمیڈا بورڈ کے اجلاس میں ادارے کے ری ویمپنگ پلان کی منظوری

منظوری ہارون اختر خان کی صدارت میں منعقدہ بورڈ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے ایس ایم ای ڈویلپمنٹ وژن کے تحت دی گئی

اتوار 4 مئی 2025 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 30 واں اجلاس وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ج ہارون اختر خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سمیڈا کی اصلاح کے نفاذ کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران کے علاوہ وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور سمیڈا کے سی ای او سقراط امان رانا بھی موجود تھے۔

ہارون اختر خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایس ایم ای ڈویلپمنٹ پر وزیر اعظم کے وژن کا حوالہ دیا اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق سمیڈا کے تیز رفتار کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی معیشت کا مستقبل ایس ایم ایزکی ترقی سے وابستہ ہے اور وزیر اعظم پاکستان کے ایس ایم ایزکو بین الاقوامی معیار کے برابر کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جس کے لیے انہوں نے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدائت کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراعظم نے سمیڈا کے موجودہ ڈھانچے کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اورادارے کی اصلاح اور اسے ملک میں ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک فعال تنظیم بنانے کے لیے تبدیلیاں تجویز کی تھیں۔ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق سمیڈا کے موجودہ ورکنگ سٹرکچر کو آٹ سورسنگ کے زریعے تقویت دینے کا منصوبہ پیش کیا گیا جسے آج بورڈ نے منظور کر لیا۔قبل ازیں سمیڈا کی ری ویمپنگ کا منصوبہ 9 اپریل 2025 کو وزیر اعظم کے سامنے تفصیلی غور و خوض اور بات چیت کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔ سمیڈا کی تنظیم نو کے لیے آئوٹ سورسنگ کے ساتھ ری اسٹرکچرنگ آپشن کی اجازت وزیراعظم نے دی تھی، جسے سمیڈا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے حالیہ اجلاس میں منظور کر لیا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات