رامبن سڑک حادثے میں تین بھارتی فوجی ہلاک

اتوار 4 مئی 2025 14:25

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے تین بھارتی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب جموں سے سرینگر جانے والا بھارتی فوج کا ٹرک بیٹری چشمہ کے قریب 600فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔

(جاری ہے)

قابض حکام نے بتایا کہ امدادی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم جب تک ٹیمیں وہاں تک پہنچیں، تینوں فوجی ہلاک ہو چکے تھے۔ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار اور مان بہادر کے طور پر کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پولیس، فوج، ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس اور رضاکاروں پر مشتمل ٹیم امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔