Live Updates

اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کا انڈین ہائی کمشنر کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام پر 7 دہائیوں سے بے پناہ مظالم کے باوجود ان کے جذبہ حریت کو کم نہیں کر سکا،نعیم نقشبندی

اتوار 4 مئی 2025 14:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کا انڈین ہائی کمشنر کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ،احتجاجی مظاہرے کی قیادت چیئرمین اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل OPWC نعیم نقشبندی نے کی۔اس موقع پر ممتاز اوورسیز کشمیری ریاض کوھمروی،صدر پیپلزپارٹی لندن میاں سلیم،صدر اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل OPWC حاجی عابد حسین،کنوینئر کشمیر رابطہ کمیٹی محمد نثار چوہدری،صاحبزادہ اکرم باہو، PYO کے رہنما رفاقت علی سمیت کثیر تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے شرکت کی،احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلح افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور انڈیا مخالف بڑے احتجاجی مظاہرے میں اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے ہاتھوں میں پاکستانی وکشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے،احتجاجی مظاہرے میں انڈیا مخالف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل OPWC نعیم نقشبندی نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اگر بھارت نے جنگ شروع کی ہماری بہادر مسلح افواج ہندوستان کو شکست کا مزہ چکھائے گی بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام پر 7 دہائیوں سے بے پناہ مظالم کے باوجود ان کے جذبہ حریت کو کم نہیں کر سکا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ آج اس احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں کشمیری موجود ہیں کشمیریوں کی اس محبت اور جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ہم سب قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پوری پاکستانی وکشمیری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہم ملک کی حفاظت کیلئے یا شہید ہوں یا غازی بنیں گے پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔

بھارت کی خام خیالی ہے کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ نہیں ہیں کشمیری ملکی سلامتی کے لیے دفاعی لائن کے سپاہی ہیں۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز اوورسیز کشمیری رہنما ریاض کوھمروی نے کہا کہ میں مسلح افواج کے سربراہ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو کشمیری افواج پاکستان کے ساتھ لڑیں گے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کو بھارت سے آزاد کرانے کیلئے ہمارے کشمیری دفاعی لائن پر موجود رہیں گے آج کے دن سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہم سب متحد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس خطے کو آزاد کرایا ہے اور ہم اس کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔کنوینئر کشمیر رابطہ کمیٹی محمد نثار چوہدری نے کہا کہ ہندوستان نے اگر کوئی مس ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو پورے آزاد جموں وکشمیر کے عوام پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ بھارت کو دندان شکن جواب دیں گے۔بعدازاں پاکستان،آزاد جموں وکشمیر،مقبوضہ جموں وکشمیر اور مسلح افواج پاکستان حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات