Live Updates

پاک بھارت جنگ چھڑگئی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی، امریکی رکن کانگریس

اتوار 4 مئی 2025 14:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، دونوں پڑوسی ملک ایٹمی قوت ہیں، جنگ شروع ہوگئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف نے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، انہوں نے اپنی گفتگو میں امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کو کم کریں گے۔

کیتھ سیلف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مسائل کئی دہائیوں سے موجود ہیں، لیکن جنگ شروع ہوگئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔اس ملاقات میں حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے کانگریس مین جیک برگمین بھی موجود تھے، انہوں نے ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرروت پر زور دیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات