کراچی، بنارس پل پر سوزوکی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص جھلس کر زخمی

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا

اتوار 4 مئی 2025 15:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹائون کے بنارس پل پر ایک سوزوکی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

چھیپا ذرائع کے مطابق جھلسنے والے شخص کی شناخت 24 سالہ ندیم نواز ولد حق نواز کے طور پر ہوئی ہے، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :