Live Updates

المصطفیٰ سکھر کے نمائندہ وفدکی ڈاکٹرعبدالرحیم اوراحمدرضا طیب سے ملاقات

سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی کامل شفایابی کیلئے بھی دعاکی گئی

اتوار 4 مئی 2025 15:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سکھر کے نمائندہ وفد نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم اورجنرل سیکریٹری المصطفیٰ احمدرضاطیب سے المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میں ملاقات کی ۔اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سندھ کے صدر عبدالغفار سعیدی، المصطفیٰ کے سیکریٹری اطلاعات معین خان، فاروق اخترخان ،راشد خان، وقاص خان اور ودیگر بھی موجود تھے۔

گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرحیم نے کہا کہ سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی سرپرستی میں پورے پاکستان سمیت سندھ بھر میں بھی انسانیت کی خدمت کے کام ہورہے ہیں ۔سکھر میں سماجی، فلاحی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے جلد ہی مختلف امراض کے علاج کے مفت طبی کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سندھ کمیٹی کے ممبرفاروق اختر خان نے انہیں سکھر میں المصطفیٰ کی سماجی خدمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ۔

المصطفیٰ جنر ل سیکریٹری احمد طیب نے المصطفیٰ سکھر کی کارکردگی خصوصاً ماہ رمضان المبارک میں افطار باکس کی تقسیم میں بہترین خدمات کو سراہا اور المصطفیٰ کی سکھر کی ٹیم کے کاموں کی تعریف کی۔اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی کامل شفایابی کیلئے بھی دعاکی گئی ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات