Live Updates

~ بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج پیر 5 مئی کو ہو گی

اتوار 4 مئی 2025 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج پیر 5 مئی کو کرے گی عدالت پہلے ہی ضمانت میں توسیع کر چکی ہے۔ بشریٰ بی بی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔بشریٰ بی بی نے کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بھی درخواست دائر کی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی کی گئی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ، سیکرٹریٹ، ترنول، رمنا، مارگلہ اور کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات