ش* اہل بیت و صحابہ سے محبت کے بغیر ایمان نا مکمل ہے :علامہ شیر محمد مجتبائی

غ*اہل بیت اور صحابہ سے محبت در اصل حضورؐ سے محبت اور ان سے بغض حضورؐ سے بغض ہے ٌصحا بہ اکرام اور خاندانِ نبوتؐ کی عظمت تسلیم کرنا اور ان کی تعظیم کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے

اتوار 4 مئی 2025 19:50

?لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء) پاکستان سنی تحریک لاہور ڈویژن کے زیراہتمام جامعہ فا طمہ الزہرا میں مو لانا علامہ شیر محمد مجتبائی کی زیر صدارت شان اہل بیت و صحابہ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا پیر محمد عطاء الصطفے رضوی،پیر سید محمد یوسف شاہ،پیر سید افضال حسین شاہ،پیر محمدافتخاربھو لا، محمد نوید قادری، پیر صو فی محمد یو نس معصومی،قاری عبد القدیرجماعتی،محمد آصف خان سرحدی،محمد آ صف عطاری، محمد نعیم یو سف قادری،مفتی شفا قت ہمدمی،حا فظ محمد شفیق قادری،محمد بلال قادری،محمد ساجد عطاری، اسلم حیات سلطانی، قاری غلام عباس عطاری،قاری سلامت علی چشتی،چوہدری محمد اصغرعلی کھرل، قاری جمشیداحمد قاسمی، قاری نثاراحمد چشتی، قاری عقیل احمد حقانی،حا فظ محمد شہباز، محمد نور المجتبیٰ قاری،صاحبزادہ نعمان شاکر ، محمد سلیم قادری سمیت علماء و مشا ئخ کی کثیر تعدادشر کت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مو لانا علامہ شیر محمد مجتبائی نے کہاکہ اہل بیت و صحابہ سے محبت کے بغیر ایمان نا مکمل ہے ،اہل بیت اور صحابہ سے محبت در اصل حضورؐ سے محبت اور ان سے بغض حضورؐ سے بغض ہے،صحا بہ اکرام اور خاندانِ نبوتؐ کی عظمت تسلیم کرنا اور ان کی تعظیم کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے،حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہلِ بیتِ اطہار، صحابہ کرام،مشائخ اور اولیا عظام سے محبت و تکریم بھی اہلِ سنت کے شعائر میں شامل ہے۔

مقدس شخصیات کی محبتوں کو از سرِ نو اجاگر کرنا اور ان کے فضائل و کمالات کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کرنا نہ صرف وقت کا تقاضا بلکہ ایمان کا جزوِ لا ینفک ہے۔صحابہ کرام سراپا ادب اور پیکر تقوی تھے،حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایامیرے اہلِ بیت کی مثال نوح علیہ السلام کی کشتی کی سی ہی ہے، جو اس میں سوار ہوگیا وہ نجات پا گیا اور جو اس سے پیچھے رہ گیا وہ غرق ہو گیا۔