اگر مودی خود نہیں آ سکتے تو سفیر آ کر دیکھ لیں کہ اقلیتی برادری پاکستان میں کتنی آزاد ہے، سینیٹر دنیش کمار

اتوار 4 مئی 2025 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)پاکستانی سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی خود نہیں آ سکتے تو بھارتی سفیر آ کر دیکھ لیں کہ اقلیتی برادری پاکستان میں کتنی آزاد ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستانی سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ اقلیتی برادری ہنگلاج ماتا کے مندر میں آزادانہ طور پر اپنا تہوار منا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری تکلیف میں ہے، پاکستان میں اقلیتیوں کو جتنی آزادی ہے اتنی بھارت میں بھی نہیں ہو گی۔