م* وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی حدایت پر رائیونڈ سیوریج سسٹم منصوبے کا آغاز

اتوار 4 مئی 2025 21:35

ش* رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی حدایت پر رائیونڈ سیوریج سسٹم منصوبے کا آغاز ،افتتاحی تقریب میں سیاسی،سماجی شخصیات نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق رائیو نڈ شہر میں نکاس آب کا فقدان گلیاں بازار دریاراوی کی منظر پیش کر رہے تھے جنازے غلیظ پانی سے گزرنے پر ہر شہری کا دل خون کے آنسو روتا تھا یہ وقت کسی پر بھی آسکتا ہے، اس دل سوز مسائل پر میاں نواز شر یف کی پر پوزل پر وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جدید سیوریج منصوبے کی منظوری دینے پر گذشتہ روز حکیماں والاڈسپوز ل سی او یونٹ میں تقریب منعقدہ میں مرکزی ا نجمن تاجران کے صدر سابق چیئر مین میاں مبشر حسین شیخ، شیخ بابر مونگا، حاجی حبیب اللہ خان، لعیق زرگر، اور دیگر، ملک دائود کھوکھر چودھری اکرم گجر،عاصم خاں عاصی،چودھری غلام فاروق،مرزا اشتیاق، سابق وائس چیئر مین حاجی محمد اعظم، اور دیگر شخصیات کی شرکت،تقریب میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے سب انجینئر محمد صادق میڈیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی ہدایت پر رائیونڈ شہر کے عوام کو تمام سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کی جا ئیں گی،تقریبا دو ارب روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم کا آغا ز کیا جارہا ہے دو سالہ منصوبے کے دوران معیار کو ملحوظ رکھا جائیگا،منصوبے میں نئے ڈسپوزل ورکس کی تعمیر کرنا شامل ہے تاکہ نکاس آب کا نظام مزید بہتر ہو سکے، اس بار محکمہ پبلک ہیلتھ تمام منصوبہ جات کو عوام الناس سے شیئر کریگا شہر میں ماسٹر پلان آویزاں کیا جائیگا منصوبہ کرپشن فری ہوگا،شہر کے ہر گلی اور ہر گھر تک سیوریج سسٹم پہنچے گا۔