Live Updates

بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات سامنے آ رہے ،کوئی ثبوت پیش نہیں کئے، ڈاکٹر فیصل

اتوار 4 مئی 2025 23:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات سامنے آ رہے ہیں،کوئی ثبوت پیش نہیں کئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت سے پاکستان پر حملے کا خطرہ ہے، اگر ہم پر حملہ کیا جائے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے سے متعلق ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے ۔پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ نے کہا کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات