نوشکی دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 13ہوگئی

واقعے کے بعد 24زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا تھا، 13کی میتیں غسل کفن کے بعد آبائی علاقے روانہ

اتوار 4 مئی 2025 23:20

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب آئل ٹینکر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نوشکی دھماکے میں جھلسنے والے ایک اور زخمی نے کراچی کے ہسپتال میں دم توڑ دیا، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد13ہوگئی ہے۔ایدھی حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی کے قریب آئل ٹینکر کے اندر دھماکے کے نتیجے میں جھلسنے والوں میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

متوفی کی شناخت 33سالہ جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے 24افراد میں سے 13دوران علاج دم توڑ چکے ہیں، جن کی لاشیں غسل اور کفن کے بعد نوشکی روانہ کی جاچکی ہیں۔افسوسناک واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں محمود احمد، طیب کریم شاہ، جہانزیب انور، سلمان اختر، عزیز احمد، محمد فیض، عبدالباسط رفیق، مصطفی آغا محمد، تنویر کریم، امین اللہ خاکی، شاکر عبدالمالکم ادریس نبی داد اور جہانزیب شہزاد شامل ہیں۔