گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق سفیر حمید اصغر قدوائی کی ملاقات

منگل 15 جولائی 2025 16:24

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق سفیر حمید اصغر قدوائی  کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق سفیر حمید اصغر قدوائی نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر ہاوس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ، پاک بھارت جنگ میں سفارتی محاذ پر پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے سابق سفیر حمید اصغر قدوائی کو خصوصی سوینیئر پیش کیا۔