گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اوورسیز سوسائٹی کے صدر عمران آگرا سے ملاقات

منگل 15 جولائی 2025 16:46

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اوورسیز سوسائٹی کے صدر عمران ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اوورسیز سوسائٹی کے صدر عمران آگرا نے ملاقات کی ہے ۔گورنر ہائوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں ،حالیہ پاک بھارت جنگ میں اورسیز پاکستانی کا کردار ملک دوستی کی اعلی مثال تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اوورسیز پاکستانیوں کی دنیا بھر میں بہترین نمائندگی کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران آگرا نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا ، گورنر نے عمران آگرا کو گورنر ہائوس کا سونیئر پیش کیا۔