امریکی صحافی کا دورہ ایل او سی، بھاری فوج کے جعلی مقابلوں کی معلومات حاصل کیں

شہداء محمد فاروق اورمحمد دین کے لواحقین نے سی این این کے ایڈیٹر نک رابرٹسن پر دل دہلا دینے والے انکشافات کئے

پیر 5 مئی 2025 16:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء) امریکا کے بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ صحافی نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے پیش نظر ایل او سی کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی جانب سے جعلی مقابلے میں شہید کئے گئے افراد کے اہل خانہ سے انٹرویو کئے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے گاؤں سرجیوار سے تعلق رکھنے والے شہداء محمد فاروق اور محمد دین کے لواحقین نے سی این این کے ایڈیٹر نک رابرٹسن پر دل دہلا دینے والے انکشافات کئے جس پر نک نے عینی شاہدین سے بھی انٹرویو کئے اور بھارتی فوج کے مظالم کے متعلق معلومات حاصل کیں۔

دفاعی ماہرین نے بتایا ہے کہ امریکی ٹی وی سی این این کے ایڈیٹر کا دورہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے جعلی مقابلے بین الاقوامی سطح کا مسئلہ بن چکا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی فوج نے 24 اپریل 2025 کو آزاد کشمیر کیمحمد فاروق شہید اور محمد دین شہید کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔