سرکاری سکیم کے تحت 17 ہزار سے زائد عازمین حج براہ راست مدینہ منورہ پہنچ گئے، 7 مئی سے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، ترجمان وزارت مذہبی امور

پیر 5 مئی 2025 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) سرکاری سکیم کے تحت 17 ہزار سے زائد عازمین حج براہ راست مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جو مدینہ منورہ میں آٹھ روز قیام کے بعد 7 مئی سے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، پیر 5 مئی تک 71 پروازوں کے ذریعے 17 ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پری حج آپریشن کے تحت سرکاری سکیم کے 39 ہزار 717 عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ مدینہ منورہ میں ضیوف الرحمان کی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی جا رہی ہے۔ مدینہ منورہ میں موجود پاکستانی عازمین حج نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے کھانے پینے، رہائش اور دیگر خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج کی 7 مئی سے مرحلہ وار مکہ مکرمہ روانگی شروع ہو جائے گی جبکہ پاکستان سے جدہ حج فلائٹ آپریشن 14 مئی سے شروع ہوگا۔\395