Live Updates

پاکستان نے سلامتی کونسل کو جنوبی ایشیا میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے باضابطہ طور پر آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دفترخارجہ

پیر 5 مئی 2025 17:03

پاکستان نے سلامتی کونسل کو جنوبی ایشیا میں ہونے والی تازہ ترین پیش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو جنوبی ایشیا میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے باضابطہ طور پر آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس بات سے آگاہ کرے گا کہ کس طرح بھارت کے جارحانہ اقدامات، بار بار اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

پاکستان سندھ طاس معاہدے کو التواء میں ڈالنے کی بھارت کی غیر قانونی اور یکطرفہ کوشش کو بھی اجاگر کرے گا جو اس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرے گا کہ وہ ان پیش رفتوں سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کرتے ہوئے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے اپنی بنیادی ذمہ داری ادا کرے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات